انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے پی ٹی آئی رہنما علی بخاری، عامر مغل سمیت دیگر غیر حاضر ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے ہیں۔
یہ کیس مبینہ دھاندلی کے خلاف پی ٹی آئی رہنماؤں کے احتجاج سے متعلق ہے، جس کی سماعت انسداد دہشت گردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے کی۔سماعت کے دوران عدالت نے حکم دیا کہ ملزمان کو گرفتار کرکے پیش کیا جائے۔ اس کے علاوہ، پی ٹی آئی رہنما شعیب شاہین کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرلی گئی۔ عدالت نے کیس کی مزید سماعت 23 اکتوبر تک ملتوی کردی ہے۔یاد رہے کہ پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف یہ کیس تھانہ کوہسار میں دہشت گردی کی دفعات کے تحت درج کیا گیا ہے۔ اس کیس میں مبینہ طور پر دھاندلی کے خلاف احتجاج کے دوران قانون کی خلاف ورزی کے الزامات لگائے گئے ہیں۔