ملاوٹ کی شکایت پر فائرنگ، دودھ فروش زخمی

زبیر کی دکان سے شہباز دودھ لینے آیا ملاوٹ کی شکایت پر تلخ کلامی ہوگئی، گاہگ نے فائرنگ کردی 
 نارنگ منڈی (خصوصی رپورٹ) دودھ میں ملاوٹ کی شکایت پر گاہک اور دودھ فروش کے درمیان فائرنگ سے دودھ فروش زخمی ہوگیا، محلہ پیر بخاری میں زبیر نامی شخص کی دودھ دہی کی دکان سے شہباز دودھ لینے آیا اور دودھ میں ملاوٹ کی شکایت کی جس پر دونوں کے درمیان تلخ کلامی ہوگئی۔ بات بڑھنے پر شہباز نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں دودھ فروش زبیر شدید زخمی ہوگیا،جسے لاہور میو ہسپتال ریفر کر دیا گیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ۔