محفوظ خوراک،روشن مستقبل پروگرام کے تحت40 پرائمری سکولوں کے بچوں کیلوریز سے بھر پور کھانا دیا جائیگا
لاہور ( خصوصی رپورٹ )وزیر اعلٰی پنجاب محفوظ خوراک،روشن مستقبل پروگرام کے تحت40 پرائمری سکولوں کے 10ہزار بچوں کو 480 کیلوریز سے بھرپور تیار کھانا کھلانے کا آغاز کر دیا گیا۔معاون خصوصی وزیر اعلٰی پنجاب سلمیٰ بٹ اور ڈی جی فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید نے پروگرام کا افتتاح کیا۔فوڈ اتھارٹی کی طرف سے گورنمنٹ سلیمانیہ جونیئر ماڈل سکول میں 280چھوٹے بچوں کو تیار کھانا تقسیم کیا گیا۔ سلمیٰ بٹ کا کہنا تھاکہ بچوں کو دیا جانے والا کھانا غذائیت سے بھرپور ہے۔ بچوں کی تعلیم کیساتھ ساتھ غذائی تربیت بھی انتہائی اہم ہے۔ عاصم جاوید نے کہا چھوٹے بچوں کی غذائی قلت کے خاتمے کیلئے یہ پروگرام شروع کیا گیا، ہفتے کے 5 دن مڈل کلاس فیملیز کے بچوں کو کھانا تقسیم کیا جارہا ہے۔ فوڈ اتھارٹی کم وسائل کیساتھ 10ہزار بچوں میں کھانا تقسیم کرنے کا عزم رکھتی ہے،وزیر اعلٰی کا کارواں پنجاب کو صحتمند بنانے کیلئے کوشاں ہے، سکول نیوٹریشن پروگرام مکمل طور پر بین الاقوامی طرز پر ڈیزائن کیا گیا ہے۔