سرکہ ریحان کے چہرے اور آنکھ میں جا لگا، ہسپتال منتقل ،مقدمہ درج
لاہور(کرائم رپورٹر)ہنجروال کے علاقے منصورہ بازار میں شوارما نہ کھلانے پر ایک نوجوان پر سرکہ کی بوتل پھینکنے کا واقعہ پیش آیا، جس کے نتیجے میں متاثرہ نوجوان زخمی ہو گیاایف آئی آر کے مطابق جلال دین کا بیٹا ریحان منصورہ بازار میں شوارما کھانے گیا تھا، جہاں وسیم بھی موجود تھا۔ وسیم نے ریحان سے شوارما کھلانے کا مطالبہ کیا، تاہم ریحان نے پیسے نہ ہونے کا کہہ کر انکار کر دیا۔پولیس کے مطابق انکار پر مشتعل ہو کر وسیم نے شوارما کی دکان پر پڑی سرکہ کی بوتل اٹھا کر ریحان کے چہرے پر پھینک دی۔ بوتل میں موجود سرکہ ریحان کے چہرے اور آنکھ میں جا لگا، جس سے وہ زخمی ہو گیازخمی نوجوان کو فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا، جہاں اسے طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔تھانہ ہنجروال پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے