لاہور( سپورٹس ڈیسک)پاکستان ٹیم کے مایہ ناز فخر زمان کو بنگلادیش کے خلاف دوسرا ٹی 20 میچ نہ کھلانے کی وجہ سامنے آگئی۔پاکستان کے تجربہ کار بیٹر فخر زمان کو بنگلا دیش کے خلاف دوسرے ٹی 20 میچ میں پلیئنگ الیون کا حصہ نہیں بنایا گیا۔فخر نے سیریز کے افتتاحی میچ میں صائم ایوب کے ساتھ اننگز کا آغاز کیا، فخر صرف ایک رن بنا کر پویلین لوٹ گئے تھے۔تاہم آج کے میچ میں فخر زمان کی جگہ صاحبزادہ فرحان کو شامل کیا گیا جنہوں نے 74 رنز کی اننگز کھیل کر اپنا انتخاب درست ثابت کیا۔صاحبزادہ فرحان نے پی ایس ایل 10 میں سب سے زیادہ رنز بنائے تھے اور پہلے میچ میں انہیں شامل نہ کرنے پر سوشل میڈیا پر شدید تنقید کی گئی تھی۔کپتان سلمان علی آغا نے ٹاس پر بتایا کہ فخر زمان کی عدم موجودگی کی وجہ ان کا 100 فیصد فٹ نہ ہونا ہے