فوتیدگی پر کھاناپکانے اور کھلانے پر پابندی نہیں لگائی:عظمی بخاری

عوام ایسی خبروں پر کان نہ دھریں‘سوشل میڈیا پر اس بارے چلنے والی خبریں غلط ہیں:وزیراطلاعات
لاہور(سپیشل رپورٹر) صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے فوتیدگی پر کھانے پکانے کی رسم پر پابندی کی خبریں بے بنیاد قرار دے دیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘پر جاری اپنے ایک بیان عظمیٰ بخاری نے گردش کرنیوالی خبر کا عکس فیک نیوز کے لوگو سے جاری کیا۔اْنہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت نے فوتیدگی پر کھانا پکانے سے متعلق کوئی ہدایات جاری نہیں کیں، عوام ایسی خبروں پر کان نہ دھریں۔