ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں سری لنکا کے خلاف میچ سے پہلے پاکستانی ٹیم میں تبدیلی کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق بھارت کے خلاف ٹیم میں شامل حسین طلعت کی جگہ حسن نواز کی ٹیم میں واپسی ہو سکتی ہے۔حسین طلعت نے بھارت کے خلاف 11 گیندوں پر 10 رنز بنائے تھے، جبکہ حسن نواز رواں ایشیا کپ میں اب تک خاص کارکردگی نہیں دکھا سکے۔ وہ عمان کے خلاف 9، بھارت کے خلاف 5 اور یو اے ای کے خلاف 3 رنز بنا سکے تھے۔پاکستان کو سپر فور کے پہلے میچ میں بھارت کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا، اور فائنل میں پہنچنے کے لیے سری لنکا کے خلاف لازمی فتح درکار ہے۔ پاکستان اپنا تیسرا میچ 25 ستمبر کو بنگلادیش کے خلاف کھیلے گا، جبکہ ٹاپ ٹو ٹیمیں 28 ستمبر کو فائنل کھیلیں گی۔