کترینہ کیف حاملہ، اداکارہ نے انسٹاگرام پر خوش خبری دی

کترینہ کیف حاملہ، اداکارہ نے انسٹاگرام پر خوش خبری دی

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کترینہ کیف اپنے ماں بننے کے خواب کو حقیقت میں بدلنے جا رہی ہیں۔

اداکارہ نے انسٹاگرام پر ایک تصویر کے ذریعے حاملہ ہونے کی تصدیق کی اور مداحوں کو خوش خبری سنائی۔تصویر میں 42 سالہ کترینہ کیف اور 37 سالہ وکی کوشل کے ساتھ ان کا بیبی بمب بھی نظر آ رہا ہے۔ کیپشن میں انہوں نے لکھا: "خوشی اور تشکر کے ساتھ ہم اپنی زندگی کے نئے باب کا آغاز کرنے والے ہیں۔"واضح رہے کہ کترینہ کیف اور وکی کوشل نے 9 دسمبر 2021 کو راجستھان کے ایک ریزورٹ میں شاہی انداز میں شادی کی تھی، اور شادی کے ایک سال بعد ہی والدین بننے کی افواہیں گردش کرنے لگیں۔