بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف اور اداکار وکی کوشل کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش کے حوالے سے خبریں بھارتی میڈیا میں گردش کر رہی ہیں۔
رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ بچے کی پیدائش اکتوبر یا نومبر میں متوقع ہے، تاہم جوڑے کی جانب سے اب تک کوئی باضابطہ اعلان نہیں ہوا۔بھارتی میڈیا کے مطابق کترینہ بچے کی پیدائش کے بعد کام سے طویل وقفہ لیں گی۔ گزشتہ کئی ماہ سے حاملہ ہونے کی قیاس آرائیاں جاری ہیں اور اس دوران کترینہ عوامی نظر سے دور رہی ہیں۔
واضح رہے کہ کترینہ کیف اور وکی کوشل نے 9 دسمبر 2021 کو راجستھان میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔ گزشتہ برس جون 2024 میں فلم ’’بیڈ نیوز‘‘ کی پروموشن کے دوران وکی نے خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا تھا کہ حاملہ ہونے سے متعلق خبریں جھوٹی ہیں، اور اگر کوئی حقیقت ہوگی تو وہ سب کے ساتھ شیئر کریں گے۔