رمضان 1447 ہجری کا چاند 18 فروری کو نظر آنے کا امکان

رمضان 1447 ہجری کا چاند 18 فروری کو نظر آنے کا امکان

محکمہ موسمیات کے مطابق رمضان المبارک 1447 ہجری کا چاند 18 فروری 2026 کو نظر آنے کا قوی امکان ہے۔

 چاند کی پیدائش پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق 17 فروری 2026 کو شام 5 بج کر 01 منٹ پر ہوگی، اور 29 شعبان 1447 ہجری کو چاند نظر آنے کے امکانات روشن ہیں۔موسمیاتی ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان کے بیشتر علاقوں میں 18 فروری کو موسم جزوی ابر آلود یا صاف رہنے کی توقع ہے، جس سے چاند دیکھنے کے امکانات موجود ہیں۔ محکمہ موسمیات نے مختلف علاقوں میں چاند دیکھنے کے آخری اوقات بھی جاری کیے ہیں:

آزاد کشمیر: شام 6 بج کر 58 منٹ
بلوچستان: شام 7 بج کر 47 منٹ
سندھ: شام 7 بج کر 24 منٹ
خیبر پختونخوا: شام 7 بج کر 13 منٹ
پنجاب: شام 7 بج کر 08 منٹ
گلگت بلتستان: شام 6 بج کر 53 منٹ
یہ اوقات عوام کو چاند دیکھنے کے لیے رہنمائی فراہم کریں گے تاکہ رمضان کے آغاز کا درست تعین کیا جا سکے۔