ایشیا کپ 2025: پاکستان اور سری لنکا کا اہم ٹاکرا آج ابوظبی میں

ایشیا کپ 2025: پاکستان اور سری لنکا کا اہم ٹاکرا آج ابوظبی میں

ویب ڈیسک: ایشیا کپ 2025 ٹی ٹوئنٹی کے سپر فور مرحلے کا تیسرا میچ آج پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ابوظبی میں کھیلا جائے گا۔

پاکستان کرکٹ ٹیم دبئی سے ابوظبی پہنچ چکی ہے، قومی اسکواڈ نے گزشتہ روز آرام کیا اور آج میچ کے لیے تیار ہے۔ ایونٹ میں فائنل تک رسائی حاصل کرنے کے لیے پاکستان کے لیے یہ میچ جیتنا لازمی ہے، جبکہ شکست کی صورت میں “اگر مگر” کا کھیل شروع ہوجائے گا۔سپر فور مرحلے میں موجود چاروں ٹیموں کے پاس فائنل میں کوالیفائی کرنے کا موقع موجود ہے اور کسی بھی ٹیم کو صرف ایک کامیابی فائنل میں پہنچا سکتی ہے۔

پاکستانی اوپننگ بیٹر صاحبزادہ فرحان کا کہنا ہے کہ ٹیم پراعتماد ہے اور سری لنکا کے خلاف میچ جیتنے کی پوری کوشش کرے گی۔ دوسری جانب سری لنکن کپتان نے کہا کہ پاکستان کے خلاف میچ انتہائی اہم ہے اور ان کی ٹیم کی کوشش ہوگی کہ اگلے دونوں میچ جیت کر فائنل میں جگہ بنائے۔اعدادوشمار کے مطابق پاکستان کو سری لنکا کے خلاف 13-10 کی مجموعی برتری حاصل ہے، تاہم گزشتہ پانچ میچوں میں سری لنکا نے سبقت لی ہے۔