برطانیہ کا گلوبل ٹیلنٹ ویزا فیس ختم کرنے پر غور

لندن (آئی این پی )برطانوی وزیرِاعظم کیئر اسٹارمر دنیا بھر سے اعلی صلاحیتوں کے حامل افراد کو انگلینڈ لانے کیلئے کچھ ویزا فیسیں ختم کرنے پر غور کر رہے ہیں۔فنانشل ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق اسٹارمر کی قیادت میں قائم گلوبل ٹیلنٹ ٹاسک فورس ایسے اقدامات پر کام کر رہی ہے جن کے ذریعے دنیا کے بہترین سائنسدانوں، ماہرین تعلیم، اور ڈیجیٹل ماہرین کو برطانیہ میں راغب کیا جا سکے تاکہ معیشت کو فروغ دیا
 جا سکے۔اخبار کے ذرائع کے مطابق اس منصوبے کے تحت ان افراد کے لیے ویزا فیس مکمل طور پر ختم کی جا سکتی ہے