امریکہ کا فلسطینی صدر کو ویزہ دینے سے انکار، جنرل اسمبلی اجلاس سے ویڈیو لنک خطاب کریں گے

نیویارک(آئی این پی ) امریکا نے فلسطینی صدرمحمود عباس کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس میں شرکت کے لیے ویزہ دینے سے انکار کر دیا۔یہ اقدام امریکا کے اپنے ہی قوانین اور اقوام متحدہ کے ساتھ کئے گئے معاہدے کی خلاف ورزی قرار دیا جا رہا ہے، جس کے تحت کسی بھی مندوب یا رہنما کی ویزہ درخواست مسترد نہیں کی جا سکتی۔ امریکی محکمہ خارجہ نے ایک بیان میں موقف اپنایا ہے کہ محمود عباس کو قومی سلامتی کے پیش نظر ویزہ جاری نہیں کیا گیا۔ اس فیصلے کے بعد فلسطینی صدر اب جنرل اسمبلی اجلاس سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کریں گے