زرعی یونیورسٹی فیصل آباد میں امن کا عالمی دن منایا گیا

فیصل آباد(آ ئی این پی)زرعی یونیورسٹی فیصل آباد میں امن کا عالمی دن منایا گیا۔ اس سلسلے میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ذوالفقار علی کی ہدایت پر شعبہ رورل سوشیالوجی کے زیر اہتمام ایک سیمینار بعنوان ''امن کا فروغ اور تنوع کی سماجی قبولیت'' کا انعقاد کیا گیا۔اپنے پیغام میں ڈاکٹر ذوالفقار علی نے کہا کہ امن ترقی کی بنیاد ہے اور کوئی بھی قوم رواداری اور احترام کے بغیر ترقی نہیں کر سکتی۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اجتماعی سطح پر مکالمے، اور مساوی مواقع کو فروغ دے کر ایسے معاشرے کو پروان چڑھانا ہے جہاں امن اور ہم آہنگی ہو۔ڈین فیکلٹی آف سوشل سائنسز پروفیسر ڈاکٹر بابر شہباز نے کہا کہ مساوی حقوق انصاف پسند معاشرے کی بنیاد ہیں