لاہور(آئی این پی ) لاہور ہائیکورٹ نے زرعی یونیورسٹی فیصل آباد میں گریڈ 1 سے 22 تک 228 افراد کی بھرتیوں کے معاملے پر جامع تحقیقات کا حکم دیدیا۔عدالت نے یونیورسٹی کے سینڈیکیٹ کو ہدایت کی ہے کہ تمام 228 بھرتیوں کی قانونی حیثیت، میرٹ اور شفافیت کا جائزہ لے کر معاملے کی مکمل تحقیقات کی جائیں اور تحقیقات کے دوران تمام متعلقہ افراد کو شنوائی کا مناسب موقع فراہم کیا جائے۔