الیکشن کمیشن میں دو نئی سیاسی جماعتیں رجسٹرڈ ور،مجموعی تعداد170ہوگئی

 آزاد عوام پاکستان پارٹی اور تجدید نظام پارٹی رجسٹرڈ، سربراہ محمد علی ، چئیرمین خالد زمان ، نوٹیفیکیشن  جاری
اسلام آباد(آئی این پی ) الیکشن کمیشن  آف پاکستان میں دو نئی سیاسی جماعتیں رجسٹرڈ ہو گئیں۔الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق آزاد عوام پاکستان پارٹی اور تجدید نظام پارٹی رجسٹرڈ ہوئی ہیں۔  آزاد عوام پاکستان پارٹی کے سربراہ محمد علی جبکہ تجدید نظام پارٹی کے چئیرمین خالد زمان ہیں۔الیکشن کمیشن نے نئی سیاسی جماعتوں کے انٹرا پارٹی الیکشن تسلیم کر لئے  ۔دو نئی سیاسی جماعتوں کی رجسٹریشن کے بعد الیکشن کمیشن میں رجسٹرڈ سیاسی جماعتوں کی تعداد 170 ہو گئی ہے۔