بینچ کی تشکیل چیف جسٹس کا صوابدیدی اختیار ہوتا ہے‘ تشکیل کوئی پہلی مثال نہیں :حکمنامہ
اسلام آباد(آئی این پی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس طارق جہانگیری ڈگری کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ نے جسٹس جہانگیری کے 2 اعتراضات مسترد کر دئیے۔چیف جسٹس سرفراز ڈوگر کی سربراہی میں ڈویژن بنچ کے جاری کردہ چار صفحات پر مشتمل حکمنامے میں اسلام آباد ہائیکورٹ نے جسٹس طارق جہانگیری کا سنگل بنچ کی بجائے دو رکنی بنچ کی تشکیل سے متعلق اعتراض مسترد کر دیا۔تحریری حکمنامہ میں کہا گیا کہ ہائیکورٹ کے ایک جج کی ڈگری سے متعلق سنگین الزامات عائد کئے گئے ہیں، معاملے کی حساسیت کو مدنظر رکھتے ہوئے انتظامی اختیار کے تحت 2 رکنی بنچ تشکیل دیا گیا، بنچ کی تشکیل چیف جسٹس ہائیکورٹ کا صوابدیدی اختیار ہوتا ہے۔حکمنامہ میں مزید کہا گیا کہ خصوصی بنچ کی تشکیل کوئی پہلی مثال نہیں ہے، جسٹس جہانگیری کے چیف جسٹس پر تعصب کے اعتراض کا بھی کوئی قانونی جواز نہیں ہے