کراچی میں ٹماٹر کی قیمت میں کمی، سرکاری نرخ نافذ کرنے کی ہدایت

کراچی میں ٹماٹر کی قیمت میں کمی، سرکاری نرخ نافذ کرنے کی ہدایت

کراچی شہر میں چند روز قبل 500 روپے فی کلو تک فروخت ہونے والے ٹماٹر کی قیمت میں نمایاں کمی دیکھی گئی ہے۔

 اسسٹنٹ کمشنر گلزار ہجری عرفان نظامانی نے کمشنر کراچی کو صورتحال سے آگاہ کرتے ہوئے رپورٹ پیش کی ہے۔رپورٹ کے مطابق، درجہ اول کے ٹماٹر کی سرکاری قیمت گزشتہ روز کے 207 روپے فی کلو سے کم ہو کر 195 روپے مقرر کی گئی ہے۔ ابھی بازار میں اس درجہ کا ٹماٹر 238 روپے فی کلو کے نرخ پر فروخت ہو رہا ہے۔ اسی طرح، درجہ دوم کے ٹماٹر کی قیمت 141 روپے فی کلو سے کم ہو کر 113 روپے مقرر کی گئی ہے، جبکہ مارکیٹ میں اس کا بھاؤ 138 روپے فی کلو چل رہا ہے۔کمشنر کراچی سید حسن نقوی نے ہدایت دی ہے کہ ڈپٹی کمشنرز سختی سے سرکاری قیمتوں کو نافذ کریں تاکہ قیمتوں میں استحکام آئے اور عوام کو ریلیف فراہم کیا جا سکے۔