میدان کھلا نہیں چھوڑیں گے پیپلز پارٹی بلدیاتی انتخابات میں حصہ لے گیا
سلام آباد(آن لائن)پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکرٹری سید حسن مرتضیٰ نے کہا ہے بلدیاتی انتخابات کیلئے بنایا گیا قانون سوالیہ نشان ہے، غیر جماعتی الیکشن پری پول دھاندلی کی شروعات ہیں اگر گورنر دستخط نہ کرتا تو ہمارے اوپر اعتراض ہوتا کہ یہ جمہوری پراسیس کے خود مخالف ہیں لوکل باڈیز ایکٹ پر اعتراضات ہیں، تحفظات نہ سنے تو پھر بھی میدان کھلا نہیں چھوڑیں گے پیپلز پارٹی بلدیاتی انتخابات میں تحفظات کے باوجودحصہ لے گی۔اسلام آباد میں پر یس کانفرنس کرتے ہوئے سید حسن مرتضیٰ نے کہا کہ دونوں جماعتوں میں اختلاف رائے رہا ہے، لیکن وہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے شکر گزار ہیں کہ انہوں نے پی پی کا م موقف سنا