اسحاق ڈار کا سعودی وزیرخارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ، غزہ کی صورتحال پر تبادلہ خیال

اسلام آباد(خصوصی رپورٹ )نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے ٹیلیفون پر گفتگو کی۔ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق دونوں رہنماں نے غزہ اور فلسطین سمیت حالیہ علاقائی پیش رفتوں کا جائزہ لیا۔دونوں رہنماو? ں نے خطے میں امن و استحکام کیلئے اپنے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا اور باہمی دلچسپی کے امور پر قریبی رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا