پاکستان کا 9 قریبی ممالک کے ساتھ تجارتی خسارہ بڑھ گیا

اسلام آباد(خصوصی رپورٹ ) رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں پاکستان کا 9 قریبی ممالک کے ساتھ تجارتی خسارہ34.54 فیصد اضافے کے ساتھ 3.93 ارب ڈالر تک پہنچ گیا، جو گزشتہ سال اسی عرصے میں 2.921 ارب ڈالر تھا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ اضافہ بنیادی طور پر پاکستان کی علاقائی ممالک کو برآمدات میں کمی کے باعث ہوا ہے، سوائے چین کے، جہاں رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں برآمدات میں معمولی بہتری دیکھی گئی۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے تازہ اعداد و شمار کے مطابق سری لنکا کو برآمدات میں معمولی اضافہ ہوا، جبکہ بنگلہ دیش اور افغانستان کو برآمدات میں کمی ریکارڈ کی گئی۔