خواتین کو ہراساں کرنے والے 4 اوباش گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر) وزیر اعلیٰ پنجاب کے ویڑن کے مطابق خواتین کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے ڈولفن سکواڈ کی م ئوثر کارروائیاں جاری ہیں۔نصیر آباد کے علاقے میں ڈولفن سکواڈ نے نشے میں دھت خواتین کو ہراساں کرنے والے 4 اوباشوں کو گرفتار کرلیا۔ترجمان ڈولفن کے مطابق دورانِ پٹرولنگ سیف سٹی اتھارٹی سے ہراسمنٹ کی اطلاع موصول ہونے پر ڈولفن ٹیم نے فوری ایکشن لیتے ہوئے موقع پر پہنچ کر کارروائی کی۔ ڈولفن ٹیم کو دیکھتے ہی ملزمان نے فرار ہونے کی کوشش کی، تاہم اہلکاروں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے کینال روڈ کے قریب سے انہیں گرفتار کرلیاگرفتاری کے دوران ملزمان نے مزاحمت بھی کی، تاہم پولیس نے انہیں قابو کرلیا اور ان کے قبضے سے شراب بھی بر آمد کی گئی۔ گرفتار ملزمان کی شناخت ندیم، علی، کرامت اور حسن کے ناموں سے ہوئی ہے جنہیں مزید کارروائی کے لیے تھانہ نصیر آباد کے حوالے کردیا گیا ہے۔ایس پی ڈولفن ارسلان زاہد نے کہا کہ بچوں اور خواتین کو ہراساں کرنے والوں کے خلاف ڈولفن سکواڈ زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہے، ایسے عناصر کے خلاف سخت کارروائی جاری رہے گی۔