خاتون کو ہراساں کرنے والے دو اوباش گرفتار

ملزموں نے بے ہودہ اشارے کیے اور بازو پکڑنے کی کوشش کی 
لاہور(کرائم رپورٹر)ٹبی سٹی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے فیملی کے ہمراہ فوڈ سٹریٹ آئی خاتون کو ہراساں اور تنگ کرنے والے دو اوباش ملزمان کو گرفتارکرلیا پولیس کے مطابق ملزمان نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ ملکر خاتون کو تنگ کیا بے ہودہ اشارے کیے اور بازو پکڑنے کی کوشش کی ٹبی سٹی پولیس نے اطلاع ملنے پر بروقت کارروائی کرتے ہوئے واقعہ میں ملوث ملزمان عالیان اور عمر کو گرفتار کر لیا ایس پی سٹی بلال احمد کے مطابق گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے،ایس پی سٹی نے بروقت کارروائی کرنے اور اوباش ملزمان کی گرفتاری پر ایس ایچ او ٹبی سٹی اور ٹیم کو شاباش دی۔