پیرس کے مشہور لوور میوزیم میں تاریخی جواہرات کی چوری، ڈائریکٹر کا سیکیورٹی میں کوتاہیوں کا اعتراف

پیرس کے مشہور لوور میوزیم میں تاریخی جواہرات کی چوری، ڈائریکٹر کا سیکیورٹی میں کوتاہیوں کا اعتراف

پیرس میں واقع دنیا کے مشہور لوور میوزیم میں فرانسیسی تاج کے قیمتی جواہرات کی حیران کن چوری کے بعد میوزیم کی ڈائریکٹر لورنس ڈے کار نے سیکیورٹی میں سنگین کوتاہیوں کا اعتراف کیا ہے اور اسے ایک بڑی ناکامی قرار دیا ہے۔

 یہ واقعہ اس صدی کی سب سے بڑی چوری تصور کی جا رہی ہے۔خبر کے مطابق، یہ چوری اس قدر مہارت سے کی گئی کہ چور نہ صرف دن کے وقت داخل ہونے میں کامیاب ہوئے بلکہ انہوں نے 8 قیمتی جواہرات بھی چرا لیے۔ پیرس کے اس تاریخی میوزیم کو اس واقعے کے بعد پہلی بار عوام کے لیے دوبارہ کھولا گیا، جہاں طویل قطاریں دیکھی گئی۔ڈائریکٹر لورنس ڈے کار نے فرانسسی سینیٹ میں بیان دیتے ہوئے کہا کہ سیکیورٹی کیمرے ناکافی تھے اور دیگر کمزوریاں بھی اس واردات کا سبب بنیں۔ انہوں نے اعتراف کیا کہ یہ ایک خوفناک ناکامی ہے اور اس کی ذمہ داری وہ قبول کرتی ہیں۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ انہوں نے اپنے عہدے سے استعفیٰ بھی دیا تھا، مگر فرانسیسی وزیرِ ثقافت نے اسے منظور نہیں کیا۔

واضح رہے کہ یہ چوری رواں صدی کی سب سے بڑی اور سب سے مہارت سے انجام دی گئی واردات قرار دی جا رہی ہے، جس میں چور دن کی روشنی میں داخل ہوئے اور قیمتی جواہرات چرا کر فرار ہو گئے۔ اس واقعے نے عالمی سطح پر سیکیورٹی کے نظام پر سوالات اٹھا دیے ہیں۔