انٹرنیٹ فالٹ اور اسپیکٹرم بحران، اقدامات جاری

انٹرنیٹ فالٹ اور اسپیکٹرم بحران، اقدامات جاری

سیکرٹری انفارمیشن ٹیکنالوجی نے اعتراف کیا ہے کہ انٹرنیٹ کیبل میں فالٹ ابھی مکمل طور پر دور نہیں ہوا۔

 قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کام کے اجلاس میں بتایا گیا کہ کنسورشیم کی جانب سے فالٹ کی مرمت کا کام جاری ہے اور پاکستان کی انٹرنیٹ ٹریفک کو متبادل روٹس پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ، کمیٹی نے ملک بھر میں موبائل سگنلز کی ناقص صورتحال پر اگلے اجلاس میں پی ٹی اے حکام کو طلب کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اسلام آباد آئی ٹی پارک کے منصوبے پر بھی تفصیلی بریفنگ دی گئی، جس کے مطابق پروجیکٹ کا 80 فیصد کام مکمل ہے۔ وفاقی وزیر آئی ٹی شزہ فاطمہ نے بتایا کہ یہ منصوبہ کورین کمپنی کے تعاون سے مکمل کیا جا رہا ہے، مگر تاخیر کے سبب وزیراعظم نے انکوائری کا حکم دیا ہے۔ اسپیکٹرم کی قلت اور قانونی تنازعات کے باعث نیٹ ورک مسائل کا سامنا ہے، اور حکومت آئندہ دسمبر یا جنوری تک اسپیکٹرم آکشن کرانے کی کوشش کر رہی ہے۔