آنا ڈی آرمس کا ٹام کروز سے متعلق افواہوں کی تردید، کام کے سلسلے میں مل رہے ہیں

آنا ڈی آرمس کا ٹام کروز سے متعلق افواہوں کی تردید، کام کے سلسلے میں مل رہے ہیں

ہسپانوی اداکارہ آنا ڈی آرمس نے آخر کار ہالی ووڈ کے معروف اداکار ٹام کروز سے متعلق گردش کرنے والی ڈیٹنگ کی افواہوں کو مسترد کر دیا ہے۔

 انہوں نے کہا ہے کہ وہ صرف ایک پروجیکٹ کے سلسلے میں کام کر رہی ہیں اور دونوں ایکشن فلم کو مکمل کرنے کے لیے سخت تربیت کر رہے ہیں۔رپورٹس کے مطابق، آنا ڈی آرمس اور ٹام کروز کو رواں سال فروری سے اب تک متعدد بار ایک ساتھ دیکھا گیا ہے، لیکن ان کے درمیان صرف پیشہ ورانہ تعلق ہے۔ میڈیا میں یہ خبریں گردش کر رہی تھیں کہ دونوں اداکار ایک دوسرے کو ڈیٹ کر رہے ہیں، مگر آنا ڈی آرمس نے اپنے حالیہ انٹرویو میں اس بات کی تصدیق کی کہ وہ صرف ایک پروجیکٹ کے لیے مل رہے ہیں۔

 انہوں نے کہا کہ میڈیا نے ان کے اور ٹام کروز کے برتاؤ کو غلط انداز میں پیش کیا ہے۔یاد رہے کہ دونوں اداکاروں کو لندن کے ایک ریسٹورنٹ کے باہر دیکھا گیا تھا، اور ایک موقع پر انہیں ٹام کروز کے ساتھ ہیلی کاپٹر میں سفر کرتے ہوئے بھی دیکھا گیا۔ تاہم، آنا ڈی آرمس نے واضح کیا ہے کہ یہ سب کام کے سلسلے میں ہے اور ان کے درمیان کوئی ذاتی تعلق نہیں ہے۔