شہر میں صاف موسم، فضائی آلودگی تشویشناک سطح پر

شہر میں صاف موسم، فضائی آلودگی تشویشناک سطح پر

شہر کا موسم آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران صاف رہے گا، محکمہ موسمیات کے مطابق کسی بھی قسم کی بارش کا امکان نہیں ہے۔

 شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے اور ہوا کی رفتار 2 کلومیٹر فی گھنٹہ سے چلے گی۔دوسری جانب، شہر میں فضائی آلودگی کی مجموعی شرح 231 ریکارڈ کی گئی ہے۔ راوی روڈ کے اطراف آلودگی کی سطح 485، برکی روڈ 377، اور بیدیاں روڈ پر 362 ریکارڈ کی گئی ہے، جو کہ خطرناک حد تک قریب ہے۔ یہ صورتحال شہری صحت کے لیے تشویشناک ہے اور فضائی معیار میں بہتری کے لیے اقدامات کی ضرورت ہے۔