لاہور میں خوشگوار موسم، فضائی آلودگی تشویشناک سطح پر

لاہور میں خوشگوار موسم، فضائی آلودگی تشویشناک سطح پر

شہر میں سورج کی تمازت کے ساتھ ساتھ ہلکی خنکی کا راج ہے، جس سے موسم خوشگوار محسوس ہو رہا ہے۔

 موجودہ درجہ حرارت 23 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق، شہر میں 3 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتارسے ہوائیں چلنے کا سلسلہ جاری ہے، اور ہواؤں میں نمی کا تناسب 64 فیصد ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اکتوبر کے آخر میں بارشوں کا امکان موجود ہے، جس سے موسم مزید خوشگوار اور معتدل ہونے کا امکان ہے۔ دوسری جانب، فضائی آلودگی کے حوالے سے لاہور دوسرے نمبر پر ہے، جہاں فضائی آلودگی کی مجموعی شرح 201 ریکارڈ کی گئی ہے، جو صحت کے لیے تشویشناک ہے۔یہ موسمی اور آلودگی کے حالات شہریوں کے لیے اہم ہیں، اور حکام کی جانب سے حفاظتی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔