شمالی وزیرستان:میر علی میں گاڑی پر فائرنگ سے 6 افراد جاں بحق

میرعلی(آئی این پی)شمالی وزیرستان میں گاڑی پر فائرنگ سے 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کے مطابق فائرنگ کا واقعہ شمالی وزیرستان کے علاقے میرعلی میں پیش آیا جہاں مسلح افراد نے ایک گاڑی کو نشانہ بنایا۔ڈی پی او نے بتایا کہ مسلح افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق ہوگئے جب کہ فائرنگ کی وجہ سے گاڑی میں آگ لگ گئی