جنوبی وزیرستان :گاڑی پر فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق

 وانا(آئی این پی )جنوبی وزیرستان میں  ایک  گاڑی پر فائرنگ کے نتیجے میں ڈرائیور سمیت 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔ڈی پی او کے مطابق  یہ واقعہ جنوبی وزیرستان میں برمل کے علاقے راغزائی میں پیش آیا۔جاں بحق تینوں افراد کا تعلق وزیر گنگی خیل ہے، فائرنگ کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔