واشنگٹن (آئی این پی ) اوپن اے آئی نے اپنا پہلا مصنوعی ذہانت سے چلنے والا ویب برازر چیٹ جی پی ٹی اٹلس متعارف کرایا، جس کی اطلاع ٹویٹر پر نشر ہوتے ہی گوگل کے شیئرز تقریبا 5 فیصد گر گئے۔ اوپن اے آئی کے اعلان کے بعد گوگل کی پیرنٹ کمپنی کی مالیت میں تقریبا 100 ارب ڈالر کا نقصان ہوا، جب اس کے شیئرز 252.68 ڈالر سے گر کر 246.15 ڈالر تک پہنچ گئے۔