امن کی خاطر جنگ کیلئے تیار، امریکی فوج میں داڑھی بڑھانے پر پابندی ہوگی
اب ترقیاں میریٹ پر ہوں گی میرین کور بیس میں جرنیلوں اور ایڈمرلز سے خطاب
ورجینیا (آئی این پی )وزیرجنگ پیٹ ہیگسیتھ نے کہا ہے کہ امن کی خاطر جنگ کیلئے تیار ہو جائیں، امریکی فوج میں داڑھی بڑھانے پر پابندی ہوگی،انہوں نے خبردار کیا ہے کہ امریکا میں بھاری بھرکم موٹی توندوں والے جنرلوں کا دور گیا ، اب ترقیاں کوٹے پر نہیں بلکہ میریٹ پر ہوں گی۔وزیرجنگ نے ورجینیا میں میرین کور بیس میں جرنیلوں اور ایڈمرلز سے خطاب میں کہا کہ کسی بھی بنیاد پر امتیاز یا غلط کاموں کی شکایت سے نمٹنے کا طریقہ بھی تبدیل کیا جارہا ہے کیونکہ افسروں کو بہت بچ کر اقدام کرنا پڑتا ہے۔انہوں نے کہا کہ امریکی فوج میں داڑھی بڑھانے پر پابندی ہوگی۔ وزیر جنگ نے خبردار کیاکہ جو نئے ایجنڈے کی حمایت پر تیار نہیں، وہ فوجی مستعفی ہوجائیں۔ انہوں نے افسروں سے کہا کہ امن کی خاطر جنگ کیلئے تیار ہوجائیں، فٹنس کے تمام ٹیسٹ مردوں کے لحاظ سے ہوں گے، غیرپیشہ وارانہ جسم برداشت نہیں ہوگا