نیروبی (آئی این پی )کینیا میں ایک شخص ہیلی کاپٹر میں سوار کرنے کی فرمائش پوری نہ ہونے پر ہیلی کاپٹر سے لٹک گیا۔ غیرملکی میڈیارپورٹس کے مطابق یہ عجیب واقعہ میگوری کانٹی کے ریپوگی گائوں میں ایک شادی کی تقریب کے دوران سامنے آیا جہاں بڑی تعداد میں لوگ جمع تھے۔ رپورٹس کے مطابق 28 سالہ اسٹیفن نامی شخص پیشے کے اعتبار سے مکینک ہے جس نے ہیلی کاپٹر کے مسافروں سے پیسے مانگے، انکار پر اس نے ہیلی کاپٹر میں سوار ہونے کی فرمائش کی جس پر اسے دوبارہ منع کردیا گیا۔جیسے ہی ہیلی کاپٹر نے اڑان بھری تو اسٹیفن اڑتے ہیلی کاپٹر پر لٹک گیا جس کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے‘پولیس نے اسے گرفتار کرلیا