بیلسٹک میزائل سمجھا جانیوالا میزائل جاپان کے خصوصی معاشی زون سے باہر گرا ،جاپانی فوج
پیانگ یانگ/ٹوکیو(آئی این پی)شمالی کوریا نے جزیرہ نما کوریا کے مشرقی ساحل پر بیلسٹک میزائل داغا ہے۔یونہاپ نیوز ایجنسی کے مطابق، جنوبی کوریا کی جوائنٹ چیف آف سٹاف نے شمالی کوریا کے میزائل داغنے کے بارے میں تحریری بیان جاری کیا۔بیان میں کہا گیا کہ شمالی کوریا نے جزیرہ نما کے مشرقی ساحل پر ایک نامعلوم بیلسٹک میزائل داغا۔جاپانی فوج نے شمالی کوریا کی فائرنگ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ بیلسٹک میزائل سمجھا جانے والا میزائل جاپان کے خصوصی معاشی زون سے باہر گرا ہے ۔