لبنانی فوج ہتھیار جمع کرنے کے منصوبے پر موثر انداز میں عمل کر رہی ہے‘جلد مکمل کرلیں گے
بیروت (آئی این پی )لبنان کے نائب وزیراعظم طارق متری نے تصدیق کی ہے کہ اسرائیل سکیورٹی انتظامات کے آغاز سے ہی لبنانی علاقوں پر حملے جاری رکھے ہوئے ہے اور کسی کو بھی معلوم نہیں کہ اسرائیل کے اصل عزائم اور منصوبے کیا ہیں۔ عرب میڈیا کے مطابق لبنان کے نائب وزیراعظم طارق متری نے کہا کہ لبنانی فوج ہتھیار جمع کرنے کے منصوبے پر موثر انداز میں عمل کر رہی ہے، یہ منصوبہ اپنے پہلے مرحلے میں ہے اور جلد مکمل کر لیا جائے گا، تاہم فوج کو وسائل کی کمی جیسے بڑے چیلنج کا سامنا ہے