حکومت کا پاسپورٹ کے ڈیزائن اور رنگ تبدیل کرنے کا فیصلہ

عوامی، سرکاری اور ڈپلومیٹک پاسپورٹس میں نیا ڈیزائن  والد کے ساتھ والدہ کا نام بھی شامل ہوگا
چاروں صوبوں کی تاریخی و ثقافتی عمارات کی تصاویر نئے پاسپورٹ کا حصہ بنیں گی، چھپائی جلد شروع ہوگی
اسلام آباد ( آن لائن )  حکومتِ پاکستان نے پاسپورٹ کے ڈیزائن، رنگ اور صفحات کی ترتیب میں بڑی تبدیلی  کا فیصلہ کر لیا ہے۔ذرائع کے مطابق ڈائریکٹوریٹ جنرل امیگریشن اینڈ پاسپورٹ  نے اس فیصلے کے لیے وزارتِ داخلہ سے باقاعدہ اجازت حاصل کر لی ہے۔نئے پاسپورٹ میں والد کے ساتھ والدہ کا نام بھی شامل  کیا جائے گا، جبکہ ہر صوبے کی تاریخی و اہم عمارات کی تصاویر  بھی اس میں شامل ہوں گی تاکہ پاکستان کی ثقافتی وراثت کو اجاگر کیا جا سکے۔ذرائع کے مطابق نئے ڈیزائن کے پاسپورٹس میں  عوامی، سرکاری اور ڈپلومیٹک پاسپورٹس کے لیے الگ الگ رنگ  اور جدید حفاظتی فیچرز شامل کیے جائیں گے۔مزید بتایا گیا ہے کہ نئے پاسپورٹس کی چھپائی کا عمل جلد شروع  کر دیا جائے گا