وہیکلز کی نمبر پلیٹس سیف سٹی کیمروں، سکیورٹی کو مد نظر رکھ کر بنائی جائینگی،محکمہ ایکسائز نے تجویز یدی
لاہور(خصوصی رپورٹ)محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن نے بڑی گاڑیوں کی نمبر پلیٹس کا ڈیزائن تبدیل کرنے کی تجویز دیدی۔لگڑری گاڑیوں کی نمبر پلییٹس بڑی بنائی جائینگی،نمبر پلیٹس کا سائز بڑھانے کا مقصد رجسٹریشن نمبر واضح کرنا ہے۔ایس یو وی وہیکلز کی نمبر پلیٹس سیف سٹی کیمروں اور سکیورٹی کو مد نظر رکھ کر بنائی جائینگی۔ڈیزائن کی حتمی منظوری ایکسائز ہیڈ کوارٹر سے جاری ہو گی۔