اسلام آباد ہائی کورٹ نے بانی پی ٹی آئی کی ملاقاتوں کے کیسز میں لارجر بینچ تشکیل دیدیا

اسلام آباد(آئی این پی)اسلام آباد ہائی کورٹ نے بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)عمران خان کی ملاقاتوں کے کیسز میں لارجر بنچ تشکیل دے دیا۔اسلام آباد ہائی کورٹ میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتوں سے کیسز میں بڑی پیش رفت ہوئی ہے جہاں سماعت کے لیے لارجر بینچ تشکیل دے دیا گیا ہے۔بانی پی ٹی آئی ملاقاتوں کے کیسز کی سماعت کے لیے تشکیل دیے گئے لارجر بینچ کے سربراہی قائم مقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر کریں گے۔