آزاد کشمیر میں حکومت بنانے کیلئے پیپلز پارٹی نے تیاریاں کرلیں

قیادت کی ہدایت پر فریال تالپور کو  اہم سیاسی رہنمائوں سے   ملاقاتوں کیلئے اسلام آباد بلالیا گیا 
مظفرآباد (آن لائن) آزاد کشمیر کا سیاسی منظرنامہ بڑی تبدیلی کے دہانے پر ہے، جہاں پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر نے حکومت کی تبدیلی کے لیے پاور شو کی تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔ ذرائع کے مطابق پارٹی قیادت کی ہدایت پر فریال تالپور اہم سیاسی ملاقاتوں کے لیے اسلام آباد پہنچ رہی ہیں، جبکہ آزاد کشمیر میں پارٹی رہنما اور اراکین اسمبلی سرگرم ہو چکے ہیں۔باوثوق ذرائع کا دعویٰ ہے کہ پیپلز پارٹی کو آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی میں 27 سے زائد اراکین کی حمایت حاصل ہو چکی ہے، جس میں تین مختلف سیاسی دھڑوں سے تعلق رکھنے والے 11 ارکان بھی شامل ہیں۔