اگلے ماہ بجلی کے بلوں میں ریلیف ملنے کا امکان، 29اکتوبر کو فیصلہ ہوگا

 اسلام آباد(آئی این پی ) ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں صارفین کو اگلے ماہ بجلی کے بلوں میں معمولی ریلیف ملنے کا امکان ہے۔رپورٹ  کے مطابق سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے )  ستمبر کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کے لیے نیپرا کو درخواست دائر کردی ہے، جس پر سماعت 29 اکتوبر کو ہوگی۔