قصور(خصوصی رپورٹ)) میونسپل کمیٹی قصور کی غیر منظور شدہ کمرشل عمارتوں کے خلاف کارروائی، بلڈنگ فیس ادا نہ کرنے پر 6 عمارتیں سیل۔ میونسپل کمیٹی قصور نے بلڈنگ قوانین پر عملدر آمد یقینی بنانے اور سرکاری واجبات کی وصولی کے لیے کارروائی کرتے ہوئے بلڈنگ فیس ادا نہ کرنے پر میونسپل کمیٹی کی حدود میں واقع 6 کمرشل عمارتوں کو سیل کر دیا۔اس موقع پر چیف آفیسر میونسپل کمیٹی قصور کامران صفدر نے بتایا کہ کارروائی کا مقصد کمرشل عمارتوں کی تعمیر و استعمال کو مقررہ بلڈنگ قوانین اور ضوابط کے تابع بنانا ہے۔ انہوں نے تمام کمرشل مارکیٹوں کے مالکان اور ڈویلپرز کو ہدایت کی کہ کاروباری سرگرمیاں شروع کرنے سے قبل اپنی عمارتوں کے نقشوں کی منظوری حاصل کریں اور تمام متعلقہ بلڈنگ فیس و سرکاری واجبات بروقت ادا کریں۔