وزیراعلی کی سخت ہدایت ہے کسی سے رعایت نہ برتی جائے: کمشنر مالاکنڈ ڈویژن
پشاور(آئی این پی )سانحہ سوات کے بعد مالاکنڈ ڈویژن میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کی رپورٹ میں ڈویژن کے 6 اضلاع میں 501 کنال اور سوات میں 203 کنال زمین پر تجاوزات کا انکشاف ہوا ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ باجوڑ، بونیر، دیر اور ضلع مالاکنڈ میں تجاوزات کیخلاف آپریشن کیا گیا، اس دوران مالاکنڈ کے 6 اضلاع میں 61 عمارتوں کو سیل کیاگیا۔ رپورٹ کے مطابق سوات میں ایک عمارت سیل اور 20 کنال سے زیادہ رقبے پرعمارتیں گرادیں، سوات میں 203 سے زیادہ کنال رقبے پر تجاوزات ہیں جن میں سے 78 کنال کو کلیئرکردیا گیا ہے جب کہ سوات میں 8 کلومیٹر سیزیادہ رقبے کی حدبندی کی ہے۔ کمشنر مالاکنڈ ڈویژن عابد وزیر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ مالاکنڈ ڈویژن میں تجاوازت کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری ہیں، وزیراعلی کی سخت ہدایت ہے کہ کسی سے رعایت نہ برتی جائے۔