گرجا گھروں کی سکیورٹی کیلئے 2475 پولیس اہلکار تعینات

سکیورٹی ہائی الرٹ، ڈی آئی جی آپریشنز نے مختلف گرجا گھر چیک کیے
 لاہور (کرائم رپورٹر) ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کی ہدایت پر شہر کے گرجا گھروں میں سکیورٹی کے فول پروف انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔ دعائیہ تقریبات کے موقع پر شہر بھر میں سکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے، جبکہ 2475 پولیس افسران اور اہلکار گرجا گھروں کی سکیورٹی پر تعینات ہیں۔ تمام ڈویڑنل ایس پیز، ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز فیلڈ میں متحرک ہیں۔ ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران خود بھی سکیورٹی انتظامات کی نگرانی کے لیے فیلڈ میں موجود رہے اور مال روڈ، انارکلی، نولکھا سمیت مختلف علاقوں کے گرجا گھروں کا دورہ کیا۔ گرجا گھروں کے اطراف مؤثر پٹرولنگ اور چیکنگ کا عمل یقینی بنایا جا رہا