لاہور(خصوصی رپورٹ )ایک ماہ کے دوران آٹے کے تھیلے کی قیمتوں میں سینکڑوں روپے تک اضافہ ہونے سے کم آمدن والے خاندان شدید پریشانی کا شکار ہو گئے۔شہریوں کا کہنا ہے کہ 15 کلو آٹے کا تھیلا ایک ماہ قبل 1800 روپے میں فروخت ہو رہا تھا جسکی قیمت میں 600 روپے اضافے کے بعد اب 2400 روپے تک پہنچ گئی ہے، جبکہ 40 کلو آٹے کا تھیلا 4800 روپے سے بڑھ کر 1600 روپے اضافے کے ساتھ 6400 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔ شہریوں کاکہناہے کہ مہنگا آٹا دیہاڑی دار مزدوروں اور کم آمدن والے طبقے کی پہنچ سے باہر ہونے لگا ہے،محدود آمدن والے خاندانوں کے لیے گھر کا چولہا جلانا بھی دشوار ہو گیا ہے،بڑھتی مہنگائی کے باعث غریب خاندان بنیادی ضرورت آٹا خریدنے سے بھی پریشان ہے، آٹے کی قیمتوں میں اضافے نے گھریلو بجٹ بری طرح متاثر کر دیا ہے،اس لئے آٹے کی قیمتوں میں فوری کمی اور ریلیف فراہم کیا جائے اورآٹے کی سرکاری نرخوں پر فراہمی یقینی بنائی جائے۔