حیدر آباد(آئی این پی ) حیدر آباد میں بھی آٹے کی مسلسل بڑھتی قیمت نے شہریوں پر زندگی تنگ کر دی ، جبکہ کراچی میں آٹا مہنگائی کے تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے۔میڈیارپورٹ کے مطابق حیدر آباد شہر میں گندم اور آٹے کی قیمتوں میں مسلسل من مانا اضافہ جاری ہے، جس سے شہری سخت پریشانی میں مبتلا ہیںجبکہ انتظامی سطح پر صارفین کی حفاظت کے لیے کوئی بھی اقدامات دکھائی نہیں دے رہے ہیں