فیروز پور روڈ پر موٹر سائیکل میں آگ لگ گئی

لاہور (کرائم رپورٹر)لاہور کے علاقے مسلم ٹائون کے قریب فیروز پور روڈ پر موٹر سائیکل میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق موٹر سائیکل میں آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی۔آتشزدگی سے شہری جنید کی موٹر سائیکل بری طرح متاثر ہوگئی۔متاثرہ شہری اور راہگیروں نے اپنی مدد آپ کے تحت آگ پر قابو پا لیا۔واقعے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔