آٹا 210 روپے فی کلو سے تجاوز کرگیا

آٹا 210 روپے فی کلو سے تجاوز کرگیا

کراچی میں آٹے کی قیمتوں میں کمی نہ آسکی، فائن آٹا 210 روپے فی کلو جبکہ ڈھائی نمبر آٹا 200 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہا ہے۔

 درآمدی گندم کی آمد کے باوجود آٹے کی قیمتوں میں کمی نہ ہونے پر شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔مارکیٹ میں آٹے کی قیمتیں تاحال بلند سطح پر برقرار ہیں، جبکہ درآمدی گندم پہنچنے کے باوجود فلور ملز کی جانب سے آٹے کے نرخ کم نہیں کیے گئے۔ آٹے کی قیمتوں میں کمی نہ آنے سے عام صارفین پر مہنگائی کا بوجھ برقرار ہے۔سابق چیئرمین ریٹیلرز ایسوسی ایشن فرید قریشی نے خبردار کیا ہے کہ آٹے کے بحران پر قابو پانے کے لیے فوری اقدامات نہ کیے گئے تو بیکری مصنوعات بھی مزید مہنگی ہو سکتی ہیں۔