سب میرین کیبل میں خرابی: پی ٹی سی ایل نے اضافی بینڈوتھ کا انتظام کرلیا

اسلام آباد(آئی این پی)پی ٹی سی ایل نے سب میرین کیبل اے اے ای ون میں خرابی پر اضافی بینڈوتھ کا انتظام کرلیا۔ترجمان پی ٹی سی ایل کے مطابق اضافی بینڈوتھ کے انتظام سے انٹرنیٹ کی صورتحال بہتر ہورہی ہے۔ ترجمان کے مطابق رش کے گھنٹوں میں فیس بک، وٹس ایپ، انسٹاگرام سست روی کاشکار ہوسکتی ہیں، آنے والے دنوں میں انٹرنیٹ مکمل بحال کردیاجائے گا۔