بین الاقوامی سب میرین کیبل کی مرمت، انٹرنیٹ کی رفتار سست

 سب میرین کیبل کی مرمت کا کام چھ دسمبر تک مکمل ہونے کی توقع ہے 
پاکستانی ساحل سے گیارہ کلومیٹر دور ایس ڈبلیو وی کیبل سسٹم میں خرابی ہوئی تھی 
اسلام آباد (آئی این پی)بین الاقوامی سب میرین کیبل کی مرمت کا کام چھ دسمبر تک مکمل ہونے کی توقع ہے۔انٹرنیٹ فراہم کرنے والی کمپنی کا کہنا ہے کہ متاثرہ کیبل ٹھیک ہونے تک صارفین کو مصروف اوقات میں انٹرنیٹ کی سست رفتار کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔اس سے پہلے پی ٹی اے نے اطلاع دی تھی کہ پاکستان کے ساحل سے تقریبا گیارہ کلومیٹر دور ایس ڈبلیو وی بین الاقوامی سب میرین کیبل سسٹم میں خرابی ہوئی ہے۔