تہران(آئی این پی )پاکستان اور ایران کے درمیان جامع آزاد تجارتی معاہدے(ایف ٹی اے) پر مذاکرات آخری مرحلے میں داخل ہو گئے ہیں جو رواں فارسی سال کے اختتام تک طے پانے کی توقع ہے۔ایرانی خبر رساں ادارے ارنا کے مطابق ایران کی تجارتی ترقی کی تنظیم (ٹی پی او) کے مشرقی ایشیا اور برصغیر کے دفتر کے نائب سربراہ سید مہرداد سادات نسب نے بتایا ہے کہ پاکستان اور ایران کے درمیان آزاد تجارتی معاہدہ رواں ایرانی سال کے اختتام تک حتمی شکل اختیار کرسکتا ہے۔